ممبئی، 7 اگست (یو این آئی) بیرون ملک سے ملنے والے مثبت اشاروں کے درمیان ، آخری دو گھنٹے میں ہوئی خریداری کی وجہ سے جمعرات کو گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی لوٹ آئی اور اہم انڈیکس سبز نشان میں بند ہوئے۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 79.27 پوائنٹس یعنی
0.10 فیصد بڑھ کر 80623.26 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 21.95 پوائنٹ (0.09 فیصد) بڑھ کر 24596.15 پوائنٹس پر بند ہوا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 27 اگست سے ہندوستانی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی درآمدی ڈیوٹی عائد کرنے کے حکم کے بعد آج صبح مارکیٹ میں فروخت کا زور رہا۔