: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی ، 2 مارچ ( یواین آئی) گزشتہ ہفتے کی زبردست کمی کی وجہ سے طوفانی تیزی کے ساتھ آغاز کرنے والی گھریلو اسٹا ک مارکیٹ ملک میں کورونا وائرس کے دو نئے معاملات کی تصدیق کے بعد دباؤ میں آ گئی اور ابتدائی برتری کو کھو کر مسلسل ساتویں دن گراوٹ میں بند ہوئی ۔
عالمی سطح پر موصول مثبت
اشارے کی وجہ سے آغاز میں گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی آئی تھی اور کاروبار کے آخری سیشن تک یہ برتری میں تھی لیکن جیسے ہی دہلی اور تلنگانہ میں دو دو افراد میں کورونا وائرس مثبت پائے جانے کی تصدیق کی خبر آ نے پر اسٹاک مارکیٹ پر دباؤ بنا ۔