ممبئی ، 23 مئی (یو این آئی) عالمی بازاروں میں ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر ایٹرنل ، ایل ٹی ، ریلائنس، ٹاٹا اسٹیل، ایچ ڈی ایف سی بینک ، ایس بی آئی اور ماروتی سمیت 29 بڑی کمپنیوں میں خریداری کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں آج تقریباً ایک فیصد کا اضافہ ہوا۔
حصص پر مشتمل بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 769.09 پوائنٹس یا 0.95
فیصد چھلانگ لگا کر 30 81,721.08 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 243.45 پوائنٹس یا 0.99 فیصد اضافے کے ساتھ 2485 پوائنٹس پر بند ہوا۔
بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کی طرح مڈکیپ اور اسمال کیپ کمپنیوں میں بھی خرید و فروخت ہوئی جس کی وجہ سے مڑ کیپ 0.50 فیصد بڑھ کر 44,861.42 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.45 فیصد بڑھ کر 51,521.42 پوائنٹ پر پہنچ گئی۔