ممبئی، 28 جولائی (یو این آئی) غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت اور روپے میں مسلسل گراوٹ کی وجہ سے پیر کے روز مقامی شیئر بازاروں میں مسلسل دوسرے دن کمی آئی۔
اہم
اشاریوں میں سے 30 حصص والا بی ایس ای سینسیکس 572.07 پوائنٹس یعنی 0.70 فیصد کی کمی کے ساتھ 80,891.02 پر بند ہوا۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 بھی 156.10 پوائنٹ (0.63 فیصد) کی کمی کے ساتھ 24,680.90 پر آگیا۔