: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 25 جولائی (یو این آئی) عالمی مارکیٹ کی گراوٹ کے درمیان مقامی سطح پر کمزور سہ ماہی نتائج کی وجہ سے ایکس بینک کے حصص پانچ فیصد سے زیادہ گرنے کے ساتھ اسٹاک مارکیٹ آج مسلسل
پانچویں دن گر کر بند ہوئی۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 109.08 پوائنٹس گر کر 80,039.80 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 7.40 پوائنٹس کی معمولی گراوٹ سے 24,406.10 پوائنٹس پر آگیا۔