ممبئی، 28 مئی (یو این آئی ) عالمی منڈی میں زبردست گراوٹ سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی کی وجہ سے مقامی سطح پر ایف ایم سی جی، آٹو ، کنزیومر ڈیور بل اور دھاتوں سمیت تیرہ گروپس میں فروخت ہونے سے اسٹاک مارکیٹ آج مسلسل دوسرے دن بند رہی۔
بی
ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 239.31 پوائنٹس گر کر 81,312.32 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای ) نفٹی 73.75 پوائنٹس گر کر 24752.45 پوائنٹس پر آگیا۔
تاہم ، بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کے برعکس مڈکیپ اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں ملا جلار جحان رہا۔