: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی 24 مئی (یو این آئی) عالمی منڈی میں کمزور رجحان کے دباؤ میں مقامی سطح پر ایف ایم سی جی، ہیلتھ کیئر، آئی ٹی، رئیلٹی اور سروسز سمیت بارہ گروپوں میں فروخت سے آج اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ مسلسل دو دن سے جاری تیزی آج رک گئی۔ بی ایس ای کا
30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 7.65 پوائنٹس گر کر 75,410.39 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 10.55 پوائنٹس گر کر 22,957.10 پوائنٹس پر بند ہوا۔ جبکہ بی ایس ای مڈ کیپ 0.23 فیصد بڑھ کر 43,519.44 پوائنٹس پر ، اسمال کیپ 0.20 فیصد گر کر 47,996.45 پوائنٹس پر آگیا۔