the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 27 جون (یو این آئی) بین الاقوامی سطح سے ملنے والے مثبت اشاروں کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر ہوئی چوطرفہ خریداری کی بدولت اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل تیسرے دن تیزی رہی بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 433.30 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 53161.28 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 132.80 پوائنٹس بڑھ کر 15832.05 پر پہنچ گیا۔ ہڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانہ درجے کی کمپنیوں میں بھی خریداری کا زوررہا جس کی وجہ سے بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.87 فیصد بڑھ کر 21991.81 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.57 فیصد بڑھ کر 24905.94 پوائنٹس پر پہنچ



گیا۔
بی ایس ای میں شامل تمام گروپس سبز رنگ میں رہے، جس میں آئی ٹی میں سب سے زیادہ 2.02 فیصد اور سی ڈی میں سب سے کم 0.07 فیصد تیزی رہی۔
بی ایس ای میں کل 3575 کمپنیوں میں کاروبار ہوا، جس میں سے 2386 اضافے اور 1038 گراوٹ میں رہیں جبکہ 151 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
بین الاقوامی سطح پرچوطرفہ تیزی رہی۔ امریکی بازار سبزنشان میں کھلے۔ یورپی اور ایشیائی بازار بھی سبز نشان میں نظرآئے۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.61 فیصد، جرمنی کا ڈی اے ایکس 0.91 فیصد، جاپان کا نکئی 1.43 فیصد، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 2.33 فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.88 فیصد کی تیزی میں رہا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.