: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 20 اکتوبر (یو این آئی ) عالمی منڈی کے کمزور رجحانات اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے درمیان مقامی سطح پر چوطرفہ فروخت کے دباؤ میں آج اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیسرے دن گر کر بند ہوا۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس
سینسیکس 231.62 پوائنٹس کی گراوٹ لے کر 65397.62 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفسٹی 82.05 پوائنٹس لڑھک کر 19542.65 پوائنٹس رہ گیا۔ اسی طرح بی ایس ای کا مڈ کیپ 1.02 فیصد گر کر 31880.86 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.76 فیصد کمزور ہو کر 38198.72 پوائنٹس پر آگیا۔