: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی، 11 مئی (یو این آئی) امریکہ میں مہنگائی کے جاری ہونے والے اعداد و شمار پر فیڈ ریزرو کی شرح سودپر رخ کے انتظار میں عالمی بازار میں آئی تیزی کے باوجود گھریلو شیئر بازار کے گرنے کا سلسلہ آج بھی نہیں رکا اور انڈسٹریل، آئی ٹی، مواصلات، کیپٹل گڈس اور ٹیک سمیت 15 گروپوں میں ہوئی فروخت سے سینسیکس اور نفٹی
نصف فیصد گرواٹ پر رہے۔
بی ایس ای کا تیس حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 276.46 پوائنٹس گر کر 54088.39 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 72.95 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 16167.10 پوائنٹس پر آگیا۔
بی ایس ای کی بڑی اور درمیانی کمپنیوں کے مقابلے چھوٹی کمپنیوں پر فروخت کا دباؤ زیادہ تھا۔