: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 30 جنوری (یو این آئی) اسٹاک مارکیٹ آج مسلسل تیسرے دن مضبوط رہی جس کی وجہ سے توانائی، صحت کی دیکھ بھال، ٹیلی کام ، تیل اور گیس اور رئیلٹی سمیت 14 گروپوں میں مقامی طور پر سرمایہ کاروں کی بھاری خرید و فروخت کی وجہ سے عالمی منڈی میں اضافے سے حوصلہ افزائی
ہوئی۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 226.85 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 76,759.81 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای ) نفٹی 86.40 پوائنٹس بڑھ کر 23,249.50 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تاہم بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کے برعکہ رعکس درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں ملا جلا رجحان رہا۔