: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی ، 14 جولائی (یو این آئی) عالمی منڈی کے کمزور اشارے کے بیچ گھریلو سطح پر آئی ٹی اور ٹیک گروپ کمپنیوں کی زبردست خریداری کے پیچھے اسٹاک مارکیٹ مسلسل دوسرے دن بھی تیزی حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا انڈیکس سینسیکس 134.32 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 52904.05 اور نیشنل اسٹاک
ایکسچینج کا (این ایس ای) نفٹی 41.60 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 15853.95 پر بند ہوا۔
اس مدت کے دوران بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کو بھی خریداری کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ 0.21 فیصد اضافے سے 22954.85 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.24 فیصد اضافے کے ساتھ 26251.19 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔