the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 15 اپریل (یو این آئي) بڑی کمپنیوں میں آخری وقت کی خریداری کے نتیجے میں جمعرات کے روز گھریلو شیئر بازاروں میں لگاتار دوسرے کام کاج کے روز تیزی کا رجحان رہا اور بی ایس ای سنسیکس تقریبا 260 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوا کاروبار کے وسط میں ایک وقت میں 500 پوائنٹس سے زیادہ کی گراوٹ میں جانے کے بعد سینسیکس آخر کار 259.62 پوائنٹس یعنی 0.53 فیصد کے اضافے کے ساتھ 48803.68 پوائنٹس پر بندہوا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 76.65 پوائنٹس یعنی 0.53 فیصد اضافے کے ساتھ 14581.45 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
بڑی کمپنیوں کے برعکس درمیانے اور چھوٹی کمپنیوں میں سرمایہ



کاروں نے جم کر فروخت کی۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.10 فیصد گھٹ کر 19،923.58 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 0.03 فیصد کے اضافے کے ساتھ 20399.69 پوائنٹس پر رہا۔
آج کے کاروبار میں دھات، بینکاری، مالیات اور تیل و گیس کے شعبوں میں زیادہ خریداری ہوئی۔ اچھے سہ ماہی نتائج کے بعد سنسیکس کی کمپنیوں میں ٹی سی ایس کے حصص میں ساڑھے تین فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ او این جی سی کے حصص میں تین فیصد، آئی سی آئی سی آئی بینک کے شیئر میں ڈھائی فیصد اور ایچ ڈی ایف سی بینک میں دو فیصد کے قریب اضافہ درج کیا گيا۔ جبکہ انفوسس اور انڈس اینڈ بینک کے حصص میں ڈھائی فیصد سے زیادہ کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.