: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 05 مئی (یو این آئی) عالمی سطح سے ملنے والے مثبت اشاروں اور گھریلو سطح پر آٹو ، تیل اور گیس، انرجی اور سروسز جیسے شعبوں میں خریداری کی بدولت شیئر بازار پیر کو مسلسل تیسرے دن سبقت بنانے میں کامیاب رہا۔
شیئروں پر مشتمل بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 30294.85 پوائنٹس کے اضافے کے
ساتھ 80796.84 پوائنٹس پر ، جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 114.45 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 24461.15 پوائنٹس پر رہا۔
اس دوران چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی زبر دست خریداری دیکھنے میں آئی، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ 1.45 فیصد بڑھ کر 43326.80 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.23 فیصد بڑھ کر 47949.78 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔