ممبئی، 11 اگست (یو این آئی) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن کی 15 اگست کو مجوزہ ملاقات کی خبروں کے دوران پیر کے روز ہندوستانی شیئر بازاروں میں تیزی لوٹ آئی اور اہم اشاریے تقریباً ایک فیصد
بڑھ گئے۔
سینسیکس 746.29 پوائنٹس (0.93 فیصد) سے بڑھ کر 80,604.08 پوائنٹس پر بند ہوا۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی - 50 بھی 0.91 فیصد مضبوط ہوا اور کاروبار کے اختتام پر 221.75 پوائنٹس کے اضافے سے 24,585.05 پوائنٹس پر بند ہوا۔