: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی، 20 مئی (یو این آئی) امریکہ میں بے روزگاری کی شرح اندازے سے کم رہنے اور چین کی شرح سود میں 15 بیسس پوائنٹس کی کٹوتی کی وجہ سے عالمی معیشت کے مضبوط بنے رہنے کی امید میں مقامی سطحوں پر چوطرفہ خریداری سے سینسیکس اور نفٹی گزشتہ روز کی بھاری گراوٹ سے ابھرتے ہوئے آج ڈھائی فیصد سے زائد
کی تیزی پر رہے۔
سرمایہ کاروں کی اقتصادی ترقی کی رفتار سست پڑنے اور بڑھتی مہنگائی کی تشویشات کے درمیان چین نے اپنی معیشت کو حمایت دینے کےمقصد سے آج اہم قرض کی شرح (ایل پی آر) میں 15 بنیادی پوائنٹ کی کٹوٹی کردی ۔
اس سے عالمی منڈی میں سرمایہ کاروں کے جوش و خروش میں اضافہ ہوا۔