: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 5 جولائی (یو این آئی) اسٹاک مارکیٹ نے منگل کو تیزی کے ساتھ کاروبار شروع کیا بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس 266.44 پوائنٹس بڑھ کر 53,501.21 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 73.8 پوائنٹس بڑھ کر 15,909.15 پوائنٹس پر کھلا۔ سبز نشان کے ساتھ کھلی اوپن اسٹاک مارکیٹ میں مڈ کیپ اور اسمال کیپ میں
اضافہ دیکھا گیا بی ایس ای مڈ کیپ 69.62 پوائنٹس چڑھ کر 22,106.78 پوائنٹس اور اسمال کیپ 92.9 پوائنٹس کی برتری کے ساتھ 25,047.44 پوائنٹس پر کھلا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 326.84 پوائنٹس کے اضافے سے 53234.77 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 83.30 پوائنٹس کے اضافے سے 15835.35 پوائنٹس پر تھا۔