نئی دہلی، 5 مئی (یو این آئی) مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتار من نے پیر کو یہاں ایشین ڈیولپمنت بینک (اے ڈی بی) کے صدر ماسا تو کانڈا سے ملاقات کر کے پاکستان کو دیے جانے والے فنڈز میں کمی کا مطالبہ کیا۔
یہ میٹنگ ، جو اے
ڈی بی کی 58 ویں سالانہ میٹنگ کے موقع پر ہوئی ، 22 اپریل کو پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھے ہوئے تناؤ کے درمیان ہوئی ہے۔ سیتارامن نے اطالوی وزیر خزانہ گیان کار لو جیور جریٹی کے ساتھ بھی یہی مطالبہ اٹھایا۔