: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
مہنگائی کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے درمیان روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں عام لوگوں کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن رہی ہیں۔ ایسے حالات میں جہاں غریب عوام کے لیے بنیادی ضروریات پوری کرنا مشکل ہو رہا ہے، وہیں انڈوں کی قیمتوں میں بھی تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔گزشتہ
ایک ہفتے سے مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث انڈے مزید مہنگے ہو گئے ہیں۔ صرف دس دنوں میں فی انڈہ قیمت میں تقریباً 3 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس سے عوام کی جیب پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔ دو ہفتے قبل ایک انڈے کی قیمت تقریباً 4 روپے تھی، جو اب ریٹیل مارکیٹ میں بڑھ کر 7 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ہول سیل میں یہ قیمت 6.30 روپے فی انڈہ بتائی جا رہی ہے۔