: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 24 دسمبر (یو این آئی) عالمی سطح سے موصول مثبت اشاروں کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر ریلائنس انڈسٹریز جیسی بڑی کمپنیوں میں خریداری کی بدولت شیئربازار میں مسلسل تیسرے دن تیزی قائم رہی اور اس کی بدولت بی ایس ای کا سنسیکس 47 ہزار پوائنٹس کی جانب بڑھتے ہوئے 529.36 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 46973.54 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 148.15 پوائنٹس بڑھ کر
13749.25 پوائنٹس پر رہا۔
اس دوران بڑی کمپنیوں کے مقابلے چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں خریداری کچھ سست رہی۔ بی ایس ای کا مڈکیپ 0.06 فیصد بڑھ کر 17676.70 پوائنٹس پر رہا۔
بی ایس ای میں مجموعی طور پر 3123 کمپنیوں میں کاروبار ہوا جس میں سے 1681 ہرے نشان میں اور 1267 لال نشان میں رہی جبکہ 175 میں کوئی تبدیلی نہیں۔ آئی ٹی 0.59 فیصد، ٹیک 0.39 فیصد، ریئلٹی 0.45 فیصد اور سی جی 0.05 فیصد شامل ہے۔