: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی ،2ستمبر (یو این آئی) گھریلو سطح پر ایف ایم سی جی، آئی ٹی، کنزیومر ڈیوریبلس، ٹیک، بیسک میٹریلس اور ریئلٹی گروپ میں ہوئی خریداری کی بدولت گزشتہ دن کی گراوٹ سے نکلتے ہوئے آج شیئر بازار ہمہ وقت بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
بی ایس ای کا تیس شیئروں
والا انڈیکس سنسیکس 514.33پوائنٹ کی چھلانگ لگاکر اب تک کی ریکارڈ سطح 57852.54پوائنٹ اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی 157.90پوائنٹ اچھل کر ہمہ وقت بلند ترین سطح پر 17234.15پر رہا۔
بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی زبردست خریداری ہوئی۔