ممبئی، 10 جولائی (یو این آئی) شیئر بازار میں جمعرات کے روز فروخت کے دباؤ میں مسلسل دوسرے دن گراوٹ درج کی گئی اور اہم حصص کے انڈیکس میں 0.27 فیصد سے 0.47 فیصد تک کمی آئی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق کمپنیوں
کے پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج جاری ہونے کے آغاز سے قبل ہی مارکیٹ میں محتاط رجحان تھا۔
بدھ کے روز دن بھر محد و در پنج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کے آخری مرحلے میں فروخت کے شدید دباؤ میں مارکیٹ بند ہوئی۔