: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی 9 جنوری (یو این آئی) عالمی بازار کے ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر ریئلٹی ، پاور ، آٹو اور ہیلتھ کیئر سمیت پندرہ گروپوں میں ہوئی خریداری کی وجہ سے گزشتہ روز کی زبر دست گراوٹ سے سنبھلتے
ہوئے شیئر بازار میں آج تیزی واپس آگئی۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 30.99 پوائنٹس بڑھ کر 71,386.21 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 31.85 پوائنٹس کے اضافے سے 21,544.85 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔