: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 27 مئی (یو این آئی) صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ٹیکس کٹوتی بل کی وجہ سے امریکی مالیاتی خسارہ بڑھنے کے خدشے کے درمیان مقامی سطح پر بھاری منافعہ وصولی کی وجہ سے شیئر بازار میں آج دوروز سے جاری تیزی کا سلسلہ ٹوٹ گیا اور سینسیکس اور نفٹی نصف فیصد سے زیادہ کی گراوٹ کے ساتھ بند
ہوئے۔
بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 624.82 پوائنٹس یعنی 0.76 فیصد گراوٹ کے ساتھ 81,551.63 پوائنٹس پر آگیا، جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای ) نفٹی 174.95 پوائنٹس یعنی 0.70 فیصد گراوٹ کے ساتھ 24820 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تاہم ، بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کے برعکس، مڈ کیپ اور اسمال کیپ کی کمپنیوں کے حصص میں اضافہ دیکھا گیا۔