ممبئی، 13 مئی (یو این آئی) شیئر بازار میں پیر کے روز ہونے والے طوفانی اضافے کے بعد عالمی بازار میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پر اونچی قیمتوں پر چوطرفہ منافعہ وصولی کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں آج تیز گراوٹ درج
ہوئی۔
بی ایس ای کا حساس انڈیکس سنسیکس 1,281.68 پوائنٹس یعنی 1.55 فیصد گراوٹ کے ساتھ 82,000 پوائنٹس کے نیچے 81,148.22 پر آگیا۔
اس کے علاوہ، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفشی 346.35 پوائنٹس یعنی 1.39 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 24578.35 پوائنٹس پر بند ہوا۔