ممبئی ، 16 مئی (یو این آئی) ایشیائی منڈیوں میں گراوٹ کے دباؤ میں مقامی طور پر بھارتی ایئر ٹیل، ایچ سی ایل ٹیک، ایس بی آئی اور انفوس سمیت 14 بڑی کمپنیوں میں زبردست فروخت کی وجہ سے شیئر بازار مسلسل دو دن کے فائدہ کے بعد آج گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔
بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 200.15 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ
82,330.59 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفسی 42.30 پوائنٹس کی گرواٹ کے ساتھ 25019.80 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ تاہم ، بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کے مقابلے مڈکیپ اور اسمال کیپ کی کمپنیوں کے حصص میں خریداری ہوئی، جس کی وجہ سے ٹر کیپ 0.85 فیصد بڑھ کر 45,005.84 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 1.18 فیصد چھلانگ لگا کر 51,045.74 پوائنٹ پر پہنچ گئی۔