ممبئی، 5 اگست (یو این آئی) بیرون ملک سے آنے والے نئے آرڈرز کی وجہ سے جولائی میں ملک کے سروس سیکٹر کی رفتار بڑھ کر 11 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ایس اینڈ پی گلوبل کی جانب سے منگل کو جاری کردہ رپورٹ کے
مطابق، ماہانہ بنیادوں پر سروس سیکٹر کی سر گرمیوں کا اندازہ لگانے والی ایچ سی بی سی انڈیا سروس پی ایم آئی بزنس ایکٹیویٹی انڈیکس، جون میں 60.4 سے بڑھ کر جولائی میں 60.5 پر پہنچ گیا۔
یہ گزشتہ سال اگست کے بعد سے بلند ترین سطح ہے۔