: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 03 اپریل (یو این آئی) ملک میں کرونا وائرس سے متاثر لوگوں کی تعداد بڑھ کر دو ہزار کے پار پہنچنے سے معیشت میں تشویش کی وجہ سے جمعہ کو بھی شیئر بازار میں بکوالی کا رخ برقرار ہے جس سے بی ایس ای کا سینسیکس 674 پوائنٹ اور نفٹی 160 پوائنٹ کم ہوگیا۔
بی ایس ای کا
30 شیئروں والا سینسیکس 674.36 پوائنٹ ٹوٹ کر 27590.95 پوائنٹ پر اور نیشننل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی 160 پوائنٹ پھسل کر 8093.80 پر آگیا۔
بی ایس ای میں چھوٹی اورمتوسط کمپنیوں میں بھی بکوالی دیکھی گئی جس سے مڈکیپ 1.17 فیصد کم ہوکر 10219.05 پوائنٹ پراور اسمال کیپ 1.03 فیصد کم ہوکر 9409.04 پر رہا۔