: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 17 دسمبر (یو این آئی) بینکنگ اور مالیاتی شعبے کی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ ریلائنس اور ٹی سی ایس جیسی بڑی کمپنیوں کی خریداری کی وجہ سے گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل پانچویں روز بھی تیزی رہی ، جس کی وجہ سے بی ایس ای سنیکس 47،000 کے
قریب پہنچ گیا۔
صبح معمولی کمی کے بعد سنسیکس دن بھر ہرے نشان میں رہا اور بالآخر 223.88 پوائنٹس یعنی 0.48 فیصد اضافے کے ساتھ 46،890.34 پر بند ہوا۔
سہ پہر کے ایک موقع پر ، یہ 46،992.57 کی ریکارڈ اونچائی تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔