the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی ، 6 اکتوبر (یو این آئی) خام تیل میں جاری تیزی کے سبب غیر ملکی بازاروں کی زبردست کمی سے تشویش میں مبتلا سرمایہ کاروں کی ہمہ جہت فروخت کے دباؤ میں آج گھریلو شیئربازار کی پچھلے دنوں سےجاری تیزی پر بریک لگ گیا اور سنسیکس و نفٹی تقریباً ایک فیصد تک لڑھک گئے۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 555.15 پوائنٹس کاغوطہ لگاکر 59،189.73 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 176.30 پوائنٹس ٹوٹ کر 17646 پوائنٹس پر آگیا۔ اس دوران ، بڑی کمپنیوں کی طرح ، چھوٹی اور درمیانی



کمپنیوں میں بھی فروخت کازوررہا۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ 314.51 پوائنٹس گر کر 25،374.16 پوائنٹس اور اسمال کیپ 158.62 پوائنٹس اتر کر 28693.00 پوائنٹس پر آگیا۔
بی ایس ای میں تمام 19 گروپوں میں فروخت کا دباؤ رہا۔ دھاتی گروپ کے حصص سب سے زیادہ 2.98 فیصد گر ے۔ ان کے علاوہ دیگر گروپس کے حصص میں بھی 0.09 سے 1.68 فیصد تک کی گراوٹ رہی۔ بی ایس ای میں مجموعی طور پر 3446 کمپنیوں کے حصص میں کا کاروبار ہوا جن میں سے 1847 گراوٹ جبکہ 1443 میں تیزی رہی وہیں 156 میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اسی طرح این ایس ای میں 42 کی قیمتیں گریں جبکہ آٹھ میں اضافہ رہا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.