: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 24 مارچ (یو این آئی) عالمی سطح پر ملنے والے منفی اشاروں کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں بڑے پیمانے پر اضافے کی وجہ سے معیشت متاثر ہونے کے خدشات کے درمیان گھریلو شیئر بازار میں آج زبردست فروخت ہوئی، جس سے بی ایس ای کا سنسیکس 871 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس سی) کا نفٹی 265 پوائنٹس پھسل گیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل دوسرے روز گراوٹ درج کی گئی۔
بی ایس ای کے سنسیکس میں 871.13 پوائنٹس کی ریکارڈ گراوٹ کے بعد پچاس
ہزار کے نیچے آکر 49180.31 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 265.35 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 14،549.40 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دن کے آغاز پر سنسیکس میں آج مندی کا رجحان دیکھا گیا اور سنسیکس 265 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ کھلا اور نفٹی بھی گزشتہ روز کے مقابلے میں 102 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ کھلا۔
اس مدت کے دوران بی ایس ای کا مڈ کیپ 344.70 پوائنٹس یعنی 1.69 فیصد نیچے گر کر 20،090.53 پوائنٹس پر آگیا اور اسمال کیپ 332.13 پوائنٹس یعنی 1.60 فیصد نیچے گر کر 20،440.92 پوائنٹس پر آگیا۔