the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 21 ستمبر (یو این آئي) غیر ملکی بازاروں سے ملنے والے منفی اشاروں کے درمیان زراعتی اصلاحات کی قانون سازی پر جاری گھمسان اور کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملوں کی وجہ سے حوصلہ پست سرمایہ کاروں کے ذریعہ فروخت کے دباؤ میں پیر کے روز کاروبار کے دوران گھریلو شیئر بازار بھی پوری طرح زمیں بوس ہوگیا۔
بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینیکس 38،812.69 پوائنٹس پر کھلا۔ کاروبارکے اوقات کے دوران، یہ تقریبا 740.47 پوائنٹس یعنی1.91 فیصد کی کمی کے ساتھ 38،105.35



پوائنٹس پر آگیا۔ سینسیکس کی صرف تین کمپنیوں کوٹک بینک، ٹی سی ایس اور انفوسیس کو ہی سب سے زیادہ فائدہ ہوا۔ باقی تمام کمپنیوں میں فروخت کا زور رہا۔
نفٹی کی حالت بھی ایسی ہی تھی۔ یہ بھی گراوٹ کےساتھ 11،503.80 پوائنٹس پر کھلا۔ کاروباری اوقات کے دوران یہ بھی 2.13 فیصد یعنی 245.05 پوائنٹس کی گراوٹ سے 11،259.90 پوائنٹس پر آگیا۔ نفٹی کی 50 کمپنیوں میں سے اس وقت صرف تین کمپنیوں کوٹک بینک، ٹی سی ایس اور انفوسیس میں اضافہ ہوا اور باقی 47 کمپنیوں میں گراوٹ درج کی گئی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.