: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 31 مارچ (یواین آئی) عالمی سطح پر بیشتر کلیدی انڈیکس میں کمی اور کورونا کی وبا کی وجہ سے بڑھتی ہوئی تشویش بدھ کے روز گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں زبردست فروخت کا باعث بنی ، جس کی وجہ سے سینسیکس میں 627 پوائنٹس کی کمی ہوگئی اور یہ 50 ہزار کے نشان کے نیچے آگیا اور نفٹی میں 154 پوائنٹس کی کمی درج کی گئی
۔
اس سے گذشتہ روزسرمایہ کاروں کی خریداری میں اضافے سے گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی ۔
اس عرصے کے دوران بی ایس ای سنیکس 627.43 پوائنٹس کی کمی کا شکار ہوا ، جس کی وجہ سے سینسیکس 50 ہزار کے نیچے گر کر 49،509.15 اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس سی) نفٹی بھی 154.40 پوائنٹس کی کمی سے 14،690.70 پر بند ہوا۔