: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی 27 جون (یو این آئی) عالمی بازار میں گراوٹ کے باوجود مقامی طور پر انڈیا سیمنٹ میں 23 فیصد حصص کے اعلان کے بعد الٹر اسمکو کے حصص میں پانچ فیصد سے زیادہ اضافہ کے ساتھ اسٹاک مارکیٹ نے آج ایک بار پھر نیاریکارڈ بنایا۔
بی ایس ای کے 30 حصص والے حساس
انڈیکس سینسیکس نے 568.93 پوائنٹس یا 0.72 فیصد کی چھلانگ لگائی اور پہلی بار 79 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کو عبور کیا اور 79,243.18 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفسی 175.70 پوائنٹس یا 0.74 فیصد مضبوط ہو کر 24,044.50 پوائنٹس کی نئی چوٹی پر پہنچ گیا۔