: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 24 جون (یو این آئی) عالمی سطح سے ملنے والے منفی اشاروں کے درمیان، کورونا وائرس کے انفیکشن کی تعداد میں ہونے والے اضافے کے سبب کمزور سرمایہ کاری کی وجہ سے، اسٹاک مارکیٹ میں آج کی فروخت سے چار دن سے جاری تیزی پر’بریک‘ لگ
گیا۔
سینسکس میں 561 پوائنٹس اور نفٹی میں 166 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
بی ایس ای سنیسکس 561.45 پوائنٹس کم ہوکر 35 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے 34868.98 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 165.70 پوائنٹس کی کمی سے 10305.30 پوائنٹس پر بند ہوا۔