: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 26 اگست (یو این آئی) ریلائنس انڈسٹریز کے ساتھ بینکنگ، آٹو، آئی ٹی اور ٹیک سیکٹر کی کمپنیوں میں خریداری کے باعث بی ایس ای سینسیکس آج 230 پوائنٹ مضبوط ہوکر 39 ہزار سے تجاوز کرکے اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 77 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ
11500 پوائنٹ سے اوپر پہنچ گیا۔
گھریلو شیئر بازاروں میں آج مسلسل چوتھے روز بھی تیزی رہی۔
سینسیکس 230.04 پوائنٹس یعنی 0.59 فیصد اضافے کے ساتھ 39073.92 پوائنٹس پر آگیا اور نفٹی 77.35 پوائنٹس یعنی 0.67 فیصد اضافے کے ساتھ 11549.60 پوائنٹس پر بند ہوا۔