: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، یکم جون (یو این آئی) امریکی قرض کی حد معطلی بل کی منظوری کے بعد عالمی مارکیٹ میں ملے جلے رجحان کے درمیان آئی سی آئی سی آئی بینک، ریلائنس اور ماروتی سمیت 12 بڑی کمپنیوں کی مقامی سطح پر فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں آج لگاتار دوسرے دن گراوٹ
ہوئی۔
بی ایس ای کا30 شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 193.70 پوائنٹس گر کر 62428.54 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفسی 46.65 پوائنٹس گر کر 18487.75 پوائنٹس پر آگیا۔ اس وقت ، بی ایس ای مذکیپ 0.11 فیصد بڑھ کر 27,130.43 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.61 فیصد بڑھ کر 30,711.67 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔