: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 15 مارچ ( یواین آئی ) عالمی سطح پر زیادہ تر اہم انڈیکس میں اضافے کے باوجود ، بینکاری ، کیپٹل گڈس اور ہیلتھ گروپ کی کمپنیوں میں بھاری فروخت ہوئی ، جس سے گھریلو سطح پر پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ میں سینسیکس 397 پوائنٹس لڑھک کر 50،395.08 پوائنٹس پر اور نفٹی 101.45 پوائنٹس کی گرواٹ کےساتھ 14،929.50
پوائنٹس پر بند ہوا۔
دن کی شروعات میں ہی بی ایس ای کا سنیکس 19 پوائنٹس کی گراوٹ جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 44 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ کھلا۔
تاہم گذشتہ دو ہفتوں سے کے پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں تیزی درج کی گئی تھی ، لیکن آج دن میں ہوئی فروخت سے سینسیکس اور نفٹی گرواٹ کے ساتھ بند ہوئے۔