the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیمیں آئ پی ایل ٢٠٢٦ فائنلس میں پھنچے گی

سن رائزرز حیدرآباد اور پنجاب کنگز
رائل چیلنجرز بنگلورو اور راجستھان رائلز
ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز
ممبئی، 17 مارچ (یو این آئی) عالمی سطح پر زیادہ تر انڈیکس میں درج کی گئی گراوٹ اور کنزیومر ڈیوریبل، بینکنگ سمیت کیپیٹلس گُڈس اور ہیلتھ کیئر گروپ کی کمپنیوں میں ہوئی شدید فروخت سے گھریلو سطح پر بدھ کے روز شیئر بازار میں سنسیکس 562.34 پوائنٹس کی بڑی گراوٹ کے ساتھ پچاس ہزار سے نیچے آتے ہوئے 49801.62 پوائنٹس پر اور نفٹی 189.15 پوائنٹس پر کم ہو کر 14721.30 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دن کی شروعات سے ہی سنسیکس میں کمی دیکھی گئی اور گذشتہ روز کے مقابلے بی ایس ای کا



سنسیکس 72 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 36 پوائنٹس کمزور ہو کر کھلا۔ سیشن کے دوران کنزیومر ڈیوریبل، بینکنگ سمیت کیپیٹلس گُڈس اور ہیلتھ کیئر گروپ کی کمپنیوں میں ہوئی شدید فروخت سے سنسیکس اور نفٹی گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔
بڑی کمپنیوں، درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی اس دوران شدید فروخت ہوئی جس سے بی ایس ای کا مڈکیپ 2.22 فیصد کم ہو کر 20043.70 پوائنٹس اور اسمال کیپ 2.12 فیصد کی بڑی کمی کے ساتھ 21 ہزار پوائنٹس سے نیچے آتے ہوئے 20713.58 پوائنٹس پر رہا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.