: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ایڈنبر ا 24 اکتوبر (یو این آئی) اسکاٹ لینڈ کے سائنسدانوں نے پام آئل کا متبادل تیار کر لیا، محققین کا کہنا ہے کہ یہ کھجور اور ناریل سے پاک ہے اور اس میں کوئی اضافی ذائقہ ، چینی، مٹھاس یار نگ شامل نہیں۔ بر طانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پام آئل ایک ایسی پراڈکٹ ہے جس کا استعمال کھانے پینے کی اشیاء سمیت چاکلیٹ سے لے کر شیمپو، پیزا، ٹوتھ پیسٹ اور ڈیوڈور نٹ تک ہر چیز میں استعمال ہوتا ہے۔ مگر اس پر انحصار کرنا کر ڈارض کے لیے نقصان
دہ ہے کیونکہ اس کی پیدوار کے لیے گھنے جنگلات کاٹ کر پام کے درخت لگائے جاتے ہیں جس سے مختلف طرح کی جنگلی حیات کے قدرتی مسکن ختم ہو رہے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق کسی بھی سپر مارکیٹ میں رکھی جانے والی تمام کھانے اور کاسمیٹک کی مصنوعات میں سے تقریباً نصف پام آئل پر مشتمل ہوتی ہیں۔
کیا پام آئل کا کوئی متبادل ہے ؟ اس حوالے سے اسکاٹ لینڈ کی ایک ریسرچ ٹیم کا خیال ہے کہ انہوں نے پام آئل کا متبادل تیار کیا ہے جس کو انہوں نے ہولی گریل یعنی مقدس جام کا نام دیا ہے۔