: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 3 اگست (یو این آئي) دنیا کی دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے ڈالر کی مضبوطی اور گھریلو شیئر بازاروں میں گراوٹ کے دباؤ کے تحت انٹر بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں روپیہ 20 پیسے کی کمی سے 75.01 روپے فی ڈالر کی سطح پر بند ہوا ہندوستانی کرنسی گزشتہ روز کے کاروبار میں تین پیسے کی مضبوطی کے ساتھ 74.81 روپے فی ڈالر کی سطح پر رہی تھی۔
آج کاروبار کے آغاز سے ہی روپیہ دباؤ میں رہا
اور یہ 10 پیسے پھسل کر 74.91 روپے فی ڈالر کی سطح پر کھلا۔ دنیا کی دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کے انڈیکس میں روپیہ دباؤ کا شکار رہا۔ گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں 1.5 فیصد کی گراوٹ نے بھی روپیہ پر دباؤ ڈالا۔ کاروبار کے دوران سب سے اونچی قیمت فی ڈالر 74.89 روپے تھی اور سب سے نیچی سطح 75.03 روپے فی ڈالر کی تھی۔ آخر میں یہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 20 پیسے کی کمی سے 75.01 روپے فی ڈالر پر بند ہوا۔