: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 16 فروری (یو این آئی) عالمی مارکیٹ کی رفتار کے اثر کے باعث آئی ٹی، صنعتی، دھاتیں، ٹیک اور کموڈیٹیز سمیت پندرہ گروپوں میں مقامی خرید و فروخت کے باعث اسٹاک مارکیٹ
میں آج مسلسل تیسرے دن تیزی دیکھی گئی۔
بی ایس ای کا30 حصص کا
حساس انڈیکس سینسیکس 44.42 پوائنٹس بڑھ کر 61319.51 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج ( این ایس ای ) نفسٹی 20 پوائنٹس کے اضافے سے 18035.85 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اسی طرح بی ایس ای مڈ کیپ 0.93 فیصد بڑھ کر 24,870.57 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.90 فیصد بڑھ کر 28,112.76 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔