نئی دہلی، 13 مئی (یو این آئی) اناج اور سبزیوں کی قیمتوں میں نرمی کی وجہ سے اپریل 2025 میں کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) پر مبنی خوردہ افراط زر گھٹ کر 3.16 فیصد ہو گئی ہے۔ گزشتہ ماہ مارچ میں خوردہ افراط زر 3.34 فیصد اور گزشتہ سال اپریل میں 4.83 فیصد تھی۔ منگل کو جاری ہونے والے اپریل کے عارضی کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کے سرکاری اعداد و شمار
کے مطابق، خوردہ افراط زر کی شرح مسلسل تین مہینوں سے 4 فیصد سے نیچے رہی ہے۔ آر بی آئی اسے دو سے چھ فیصد کے درمیان اور اس سے نیچے رکھنے کے لیے کوشاں ہے۔
اس سے آربی آئی کے لیے مستقبل میں مالیاتی پالیسی کو مزید آسان بنانا آسان ہو جائے گا۔
خوردونوش کے زمرے میں خوردہ افراط زر ا پریل میں 1.78 فیصد تک درج کی گئی، جو تین سالوں میں کم ترین سطح ہے۔