ممبئی، 6 اگست (یو این آئی) ریزرو بینک آف انڈیا ( آربی آئی) نے بدھ کو ریپوریٹ اور دیگر پالیسی شرحوں میں توقع کے مطابق کوئی تبدیلی نہیں کی آربی آئی کے گورنر سنجے ملہوترانے سینٹرل بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کی تین روزہ میٹنگ کے بعد بدھ کو کہا کہ اچھے مانسون اور آگے تہوار کے سیزن کے ساتھ پالیسی
سازی کی سطح پر حمایت کی وجہ سے، مستقبل قریب میں ہندوستانی معیشت کے لیے اچھے اشارے ہیں۔
ترقی کو فروغ دینے کے لیے کمیٹی نے ریپوریٹ کو 5.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ ایم پی سی نے پالیسی شرحوں کے حوالے سے اپنا موقف غیر جانبدار رکھا ہے، یعنی حالات کے مطابق اس میں کمی یا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔