: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/22جنوری(ایجنسی) ای کامرس کمپنیوں سے لیکر ہوائی سفر کرانے والی کمپنیاں تک ہر کوئی ری پبلک ڈے کے موقع پر لوگوں کو لبھانے کی کوش میں ہے. ایک طرف جہاں ای کامرس ویب سائٹوں پر ڈسکاؤنٹ کی بارش ہو رہی ہے. وہیں ایئر لائنس بھی سستے ہوائی سفر کا آفر پیش کررہی ہے- ویستارا ،ایئر ایشیا ،
گو ایئر ، انڈگو کے بعد اسپائس جیٹ بھی ایسا ہی آفر لائی ہے- اسپائس جیٹ نے ری پبلک ڈے آفر پیش کیا ہے- اس میں مسافر 769 روپے میں بیس فیر پر ہوائی سفر کا لطف لیے سکتے ہیں.
ایئر لائن نے اپنی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں یہ معلومات دی. فروخت مدت 22 سے 25 جنوری تک ہے جبکہ سفر کی مدت 12 دسمبر تک ہے.