نئی دہلی، 23 مئی (یو این آئی) ریلائنس انڈسٹریز کے چیئر مین مکیش امبانی نے شمال مشرقی ریاستوں میں اپنی سرمایہ کاری کو 75 ہزار کروڑ روپے تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے فی الحال ان ریاستوں میں کمپنی کی تقریباً 30 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہے اس کا مطلب ہے کہ اگلے پانچ سالوں میں ریلائنس ان
ریاستوں میں تقریباً 45 ہزار کروڑ روپے کی نئی سرمایہ کاری کرنے جارہی ہے مکیش امبانی دہلی کے بھارت منڈیم میں منعقد رائزنگ نارتھ ایسٹ انویسٹرس سمٹ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے اپنی تقریر کا آغاز وزیر اعظم مودی اور ملک کو آپریشن سند در پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا، جو مسلح افواج کی بے مثال بہادری کی وجہ سے کامیاب ہوا۔