: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی ، 23 ستمبر (یواین آئی) عالمی سرمایہ کار فرم کے کے آر نے بدھ کے روز مکیش امبانی کی ریلائنس رٹیل وینچرز لمیٹڈ (آر آر وی ایل) میں 5550 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا کے کے آر نے آر آر وی ایل میں 4.21 لاکھ کروڑ روپے کی ایکوئٹی ویلیوشن پر سرمایہ کاری کی ہے۔ کے کے آر کو سرمایہ کاری سے 1.28
فیصد ایکویٹی ملے گی۔
اس سے قبل کے کے آر نے مکیش امبانی کے جیو پلیٹ فارم میں 11367 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی۔
15دن کے اندر آر آر وی ایل میں یہ دوسری سرمایہ کاری ہے۔ اس سے قبل 9 ستمبر کو سلور لیک نے آر آر وی ایل میں 1.75 فیصد ایکویٹی کیلئے ساڑھے سات ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی۔