: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی ، 19 جون ( یواین آئی) ملک کے سب سے دولت مند اور ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) کے مالک مکیش امبانی نے اس گروپ کو مکمل طور پر قرض سے پاک ہونے کا اعلان کیا ہے۔
جمعہ کے روز مسٹر امبانی نے آر آئی ایل کو قرض سے مکمل طور پر آزاد ہونے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گروپ میں سرمایہ کاروں کے ذریعہ حاصل اعتماد اور ریلائنس کے رائٹ ایشو کوملنے والی زوردار حمایت سے ساڑھے نو ماہ قبل اس ہدف
کو حاصل کرنے میں کامیابی مل گئی۔
مکیش امبانی نے 12 اگست 2019 کو مارچ 2021 تک آر آئی ایل کو قرض سے آزاد کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا اور رواں سال 31 مارچ تک اس گروپ پر ایک لاکھ 61 ہزار 35 کروڑ روپے کا قرض تھا۔ کمپنی نے صرف 58 دن میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 68 ہزار 818 کروڑ روپئے اکٹھے کئے جو دس سرمایہ کاروں کی گیارہ تجاویز اور رائٹ ایشو سے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے لاک ڈاو¿ن کے باوجود اس کے خالص قرض سے زیادہ ہے۔