the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ،12 فروری(یواین آئی) معروف ا سٹریمنگ کمپنی نیٹ فِلکس کے بانی اور شریک سی ای او ، ریڈ ہیسٹنگز کا ماننا ہے کہ ہندستان میں ڈیٹا کی قیمتوں میں ڈرامائی گراوٹ کے پیچھے مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس جیو ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہندستان میں نیٹ فِلکس جیسی متعدد اسٹریمنگ سروس کامیاب ہوپائی ہیں۔ فارچیون انڈیا کے ساتھ ایک خاص انٹرویو میں انہوں نے یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ مہنگی ڈیٹا قیمتوں کی وجہ سے ہندستان کا شمار دنیا کی سب سے مہنگی ڈیٹا مارکٹوں میں ہوتا تھا، ریلائنس جیو کی لانچنگ کے بعد صرف 4 برسوں کی مدت میں ہندستان دنیا کے سب سے سستے ڈیٹا بازار میں سے ایک تصور کیا جانے لگا۔ ریلائنس جیو کی تعریف کرتے ہوئے ریڈ ہیسٹنگز کہتے ہیں کہ جیو ڈیٹا سیکٹر میں جو تبدیلی لیکر آیا ہے اس کی وجہ سے ہی نیٹ فِلکس



کا بزنس چلتاہے ورنہ ہم کامیاب نہیں ہوتے۔
ریلائنس جیو کے مالک مکیش امبانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ریڈ ہیسٹنگز نے کہا’’ ہم خوش قسمت تھے کہ جب ہم نے کانٹنٹ پروڈکشن میں سرمایہ کاری کی شروعات کی ، اسی وقت کچھ دیگر لوگ انٹرنیٹ میں سرمایہ کاری کررہے تھے۔‘‘ بتا دیں کہ نیٹ فِلکس کو ہندستان میں ابھی پانچ سال پورے ہوئے ہیں۔
’’ ایسا کوئی بھی ملک نہیں ہے جو دنیا کے سب سے مہنگے ڈیٹا کو دنیا کے سب سے سستے ڈیٹا میں بدل پایا ہو، وہ بھی صرف چار سال میں۔ ساتھ ہی دنیا کی سب سے کم ڈیٹا کھپت کی مارکٹ کو، دنیا کی سب سے زیادہ کھپت والی مارکٹ میں سے ایک بنا پایا ہو ۔ ہندستان میں انٹر نیٹ کے شعبہ یہ تبدیلی غیر معمولی ہے۔‘‘ ریڈ ہیسٹنگز کا ماننا ہے کہ ریلائنس جیو کمپنی دنیا میں غیر معمولی اور قابل تعریف تبدیلی لے آئی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.