: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 23 ستمبر (یو این آئی) ریلائنس جیونےاپنی لانچنگ کے پانچ سال کے اندر 44.32 کروڑصارفین کو شامل کرکےایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ہندوستانی ٹیلی کمیونیکیشن کی تاریخ میں اس سے قبل کوئی بھی کمپنی 44 کروڑ صارفین کا ہندسہ نہیں چھو سکی تھی کمنی نے ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا ( ٹی آر اے آئی) کی جانب سے جاری جولائی کے
اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جولائی 2021 میں ریلائنس جیو نے 65 لاکھ سے زائد صارفین جوڑ کرکے یہ مقام حاصل کیا ۔
ملک کی بڑی کمپنی ووڈا فون آئیڈیا لمیٹڈ یعنی وی آئی کو جولائی کے مہینے میں ایک بار پھر بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔
جون کے مقابلے میں جولائی میں 14 لاکھ 30 ہزار صارفین نے ووڈا آئیڈیا کا نیٹ ورک چھوڑ دیا ہے ۔